Get Alerts

بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں تبدیلی کی خبریں بے بنیاد، 10 جون کو بجٹ پیش کیا جائے گا: سیکرٹری خزانہ

بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں تبدیلی کی خبریں بے بنیاد، 10 جون کو بجٹ پیش کیا جائے گا: سیکرٹری خزانہ

اسلام آباد:وفاقی سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں تبدیلی کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالی سال 2025-26 کا بجٹ مقررہ وقت یعنی 10 جون کو ہی پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی ہو سکتی ہے مگر بجٹ کی پیشکش میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ بجٹ کو آئی ایم ایف کی مشاورت سے حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

گزشتہ دنوں ایسی خبریں سامنے آئی تھیں کہ عید کی تعطیلات کے باعث بجٹ کی تاریخ میں ردوبدل ہو سکتا ہے، تاہم سیکرٹری خزانہ نے اسے بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ٹیگز: