ملک میں اسلامک بینکنگ کے فروغ کے عمل کو تیز کیا جائے، سینیٹر اسحاق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ سنیٹر اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ ملک میں اسلامک بینکنگ کے فروغ کے عمل کو تیز کیا جائے.اسلامک بینکنگ کی موجودہ سکیموں کے ساتھ ساتھ صارفین کے لیے نئی سکیمیں بھی متعارف کروانی چاہیں

ملک میں اسلامک بینکنگ کے فروغ کے عمل کو تیز کیا جائے، سینیٹر اسحاق ڈار

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سنیٹر اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ ملک میں اسلامک بینکنگ کے فروغ کے عمل کو تیز کیا جائے.اسلامک بینکنگ کی موجودہ سکیموں کے ساتھ ساتھ صارفین کے لیے نئی سکیمیں بھی متعارف کروانی چاہیں. اسلامک بینکنگ کے فروغ کے لیے سفارشات پر عملدرآمد کے حوالے سے قائم سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس تین دسمبر کو اسلام آباد میں ہو گا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے منگل کو سٹیٹ بینک کے گورنر اشرف محمود وتھرا اور ڈپٹی گورنر سعید احمد نے ملاقات کی انہوں نے ملاقات میں وزیر خزانہ کو پاکستان میں اسلامک بینکنگ کی توسیع کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ پاکستان میں اسلامک بینکنگ خاطر خواہ ترقی کر رہی ہے اسلامک بینکنگ کے تحت مختلف سکیمیں صارفین کو اپنی طرف راغب کر رہی ہیں موجودہ حکومت نے ہمیشہ سے اسلامک بینکنگ کی حمایت کی ہے اور گذشتہ تین سالوں میں سکوک کے اجراء کا مقصد بھی حکومت کی طرف سے اسلامک بینکنگ کا فروغ اور اسکی حمایت ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں اسلامک بینکنگ کے فروغ کے عمل کو تیز کیا جائے اسلامک بینکنگ کی موجودہ سکیموں کے ساتھ ساتھ صارفین کے لیے نئی سکیمیں بھی متعارف کروانی چاہیں انہوں نے پاکستان میں اسلامک بینکنگ کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی انہوں نے کہا کہ اسلامک بینکنگ کے نفاذ کے لیے تمام شراکت داروں کے درمیان روابط کی ضرورت ہے اس حوالے سے اسلامک بینکنگ کے فروغ کے لیے سفارشات پر عملدرآمد کے حوالے سے قائم سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس تین دسمبر کو اسلام آباد میں وزارت خزانہ میں ہو گا۔