سعودی شہزادے نے فرانس میں پناہ حاصل کر لی

سعودی شہزادے نے فرانس میں پناہ حاصل کر لی


پیرس :سعودی عرب کے سابق شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے صاحبزادے اور سابق نائب وزیر خارجہ عبدالعزیز بن عبداللہ نے فرانس میں پناہ لے لی ۔


تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادے محمد بن سلمان نے جب بد عنوانیوں کی وجہ سے شہزادوں اور آجروں کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کیا تو عبدالعزیز بن عبداللہ نے ولی عہد شہزادے سے علاج معالجے کی غرض سے فرانس جانے کی اجازت لی تھی ۔ بعد میں انھوں نے فرانس سے سیاسی پناہ کی درخواست کی جسے منظور کر لیا گیا ۔


عبدالعزیز بن عبداللہ سابق وزیر خارجہ سعود الفیصل کی وفات کے بعد وزیر خارجہ بننے کی آس میں تھے لیکن ان کی جگہ عادل الجبیر کو وزیر خارجہ بنا دیا گیا ۔ اس صورتحال کے بعد وہ احتجاج کے طور پر مستعفی ہو گئے ۔ اپنے والد کے دور میں نائب وزیر خارجہ کے فرائض ادا کرنے والے عبدالعزیز بن عبداللہ نے 2011 میں سعودی عرب کی خارجہ پالیسی اہم کردار ادا کیا تھا۔