ٹیکس نیٹ کا دائرہ وسیع کرنے کی طرف اہم قدم ،امیر طبقات کے انکم ٹیکس کی چھان بین کا فیصلہ

 ٹیکس نیٹ کا دائرہ وسیع کرنے کی طرف اہم قدم ،امیر طبقات کے انکم ٹیکس کی چھان بین کا فیصلہ

لاہور:ٹیکس نیٹ کا دائرہ وسیع کرنے کی طرف اہم قدم  اٹھاتے ہوئے امیر طبقات کے انکم ٹیکس کی چھان بین کا فیصلہ کیاگیاہے۔  امیر طبقات کا ڈیٹا اکٹھا کر کے انہیں ٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات  کیے جارہے ہیں اس سلسلے میں   امیر طبقات کا ڈیٹا اکٹھا کر کے انہیں ٹیکس نیٹ میں لانے کا اہم فیصلہ  کیاگیاہے۔


ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے تکنیکی ماہرین کی ایف بی آر ٹیکس حکام سے بات چیت جاری ہے، آئی ایم ایف ماہرین کی ایف بی آر کے ذیلی ادارے پرال کے ڈیٹا پر طویل نشست ہوئی۔ ایف بی آر نے ملک کے امیر طبقات کے انکم ٹیکس کی چھان بین کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق ملک کی طاقتور ایسوسی ایشنز کے ممبران کا ڈیٹا اکھٹا کیا جا رہا ہے، اس ضمن میں صنعتکاروں، وکلا اور ڈاکٹرز ایسوسی ایشنز کے ڈیٹا کے ساتھ ملک کی تمام بڑی ایسوسی ایشنزکے ممبران کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔


ذرائع کا کہنا ہے  بڑی ایسوسی ایشنز کے ممبران کے شناختی کارڈ نمبرز کی تصدیق کی جا رہی ہے، بڑی ایسوسی ایشنز کے ممبران کے موبائل نمبرز کی تصدیق کی جا رہی ہے، ایف بی آر کے ذیلی ادارے پرال اور نادرا کا ڈیٹا اکٹھا کرکے ٹیکس کی چھان بین کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں