راولپنڈی :سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا بڑا معرکہ آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں فائنل میں ایک دوسرے کے مقابل آئیں گی۔ میچ شام 6 بجے شروع ہوگا اور دونوں جانب سے بھرپور تیاریوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
پاکستانی ٹیم فائنل میں کامیابی کے لیے پُراعتماد ہے جبکہ سری لنکن اسکواڈ بھی ٹرافی اپنے نام کرنے کے لیے مکمل عزم کے ساتھ میدان میں اترے گا۔ دونوں ٹیموں نے سیریز کے دوران عمدہ کھیل پیش کیا ہے، جس کے باعث آج کا مقابلہ نہایت سخت اور سنسنی خیز ہونے کی توقع ہے۔
کرکٹ شائقین راولپنڈی اسٹیڈیم میں آج شام ایک اعلیٰ مقابلے کی امید کر رہے ہیں، جبکہ موسم بھی کھیل کے لیے سازگار رہنے کا امکان ہے۔