Get Alerts

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز :آج افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز :آج افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی

شارجہ: سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آج افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہو گا۔

سیریز میں دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ پاکستان کے خلاف کھیل چکی ہیں اور دونوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان نے پہلے میچ میں افغانستان کو 39 رنز سے ہرایا، جب کہ دوسرے میچ میں یو اے ای کو 31 رنز سے شکست دی۔

سہ ملکی ٹورنامنٹ میں اب تک پاکستان ناقابلِ شکست ہے۔ کل (منگل) کو پاکستان اور افغانستان ایک بار پھر مدمقابل ہوں گے، جو دونوں ٹیموں کے لیے اہم میچ ہوگا۔

سیریز کا فائنل 7 ستمبر کو ان دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جو پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہوں گی۔

ٹیگز: