دبئی:ایشیا کپ 2025 کے تحت آج دو اہم میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا مقابلہ متحدہ عرب امارات اور عمان کی ٹیموں کے درمیان ابوظہبی میں ہوگا، جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا۔
دوسرا میچ سری لنکا اور ہانگ کانگ کے درمیان دبئی سٹیڈیم میں رات ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا، جہاں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی۔
یہ میچز ایشیا کپ کے دلچسپ مرحلے کا حصہ ہیں اور شائقین کرکٹ کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔