قندیل بلوچ قتل کیس میں اہم پیش رفت ، مفتی عبد القوی اور مقتولہ کے والدین کے مابین مکالمہ

قندیل بلوچ قتل کیس میں اہم پیش رفت ، مفتی عبد القوی اور مقتولہ کے والدین کے مابین مکالمہ

ملتان: قندیل بلوچ قتل کیس میں اہم پیش رفت ،ملتان پولیس نے مقتولہ قندیل کے والدین کوتھانہ چہیلک طلب کرلیا، ایس پی کینٹ کی موجودگی میں مفتی عبد القوی کے روبرو مقتولہ کے والدین سے سوال جواب کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان پولیس نے مقتولہ قندیل کے والدین کو تھانہ چہیلک طلب کیا اور ملزم مفتی عبدالقوی کے روبرو مقتولہ کے والدین سے سوال جواب کیے گئے۔

اس موقع پر ایس پی کینٹ کی موجودگی میں قندیل کے والدین اور مفتی عبد القوی کے درمیان مکالمہ ہوا۔ قندیل بلوچ کی والدہ انور بی بی نے کہا کہ اس نے مفتی عبدالقوی کو تمام باتوں میں جھٹلایا ہے۔

کراچی میں قندیل کا مفتی عبدالقوی سے جھگڑا ہوا تھا۔ مفتی عبدالقوی نے دھمکی دی تھی کہ گھر واپسں جا ﺅ گی تو مریدوں سے قتل کروا دوں گا۔ قندیل گھر آئی تو ڈر سے گھر کو تالے لگا کر کمرے میں چھپ گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق قندیل بلوچ کے والدین کو پھر طلب کیا جائے گا اورملزم عبدالقوی کے روبرو گفتگو کرائی جائے گی۔