این آر او کا الزام لگارہے ہیں ،جرات کرکے اس کا نام لیں:نواز شریف

این آر او کا الزام لگارہے ہیں ،جرات کرکے اس کا نام لیں:نواز شریف
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے کسی سے این آر او کیلئے رابطہ نہیں کیا،عمران خان این آر او کا الزام لگارہے ہیں جرات کرکے اس کا نام لیں جبکہ ہم نے کسی سے این آر او نہں مانگا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت ہورہی ہے۔سابق وزیراعظم کو حاضری کے بعدعدالت سے جانے کی اجازت مل گئی جبکہ خواجہ حارث کی واجد ضیاءپر جرح جاری ہے ۔

احتساب عدالت سے روانگی کے موقع پر میاں نوازشریف نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب نے کہا این آر او نہیں دیں گے،ہم نے کسی سے این آر او کیلئے رابطہ نہیں کیا جبکہ این آر او کا الزام لگارہے ہیں جرات کرکے س کا نام لیں۔

سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا بہت زیادہ احترام کرتا ہوں جبکہ ان سے جو باتیں ہوئیں وہ پبلک میں نہیں بتاسکتا۔

میاں نوازشریف نے کہا کہ بیگم کلثوم کے اخری ایام میں جیل میں بند تھا۔شہباز شریف نے محنت اور دیانتداری سے کام کیا،ملک کے حالات عوام دیکھ ہرے ہیں جبکہ شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں بلایا گیا اور آشیانہ سکینڈل میں گرفتار کرلیا گیا۔