حماس کی جوابی کارروائی،  اسرائیل کی خفیہ  جوہری تنصیبات کو نشانہ بناڈالا

حماس کی جوابی کارروائی،  اسرائیل کی خفیہ  جوہری تنصیبات کو نشانہ بناڈالا

ڈیمونا:حماس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کی خفیہ جوہری تنصیبات کو نشانہ بنا ڈالا ہے۔ایریز اور نیتیو ہاسارا میں  خطرے کے سائرن بجادیئے گئے  ہیں۔ اسرائیل کے صحرائے نقب میں واقع دیمونا شہر خفیہ حساس جوہری تنصیبات کی وجہ سے اہم ہے۔حماس نے اس شہر کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔ 


فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اسرائیل کے اہم ترین شہر دیمونا کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر عبرانی ذرائع سے حاصل ہونے والی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہاڑوں کے درمیان واقعے جوہری تنصیبات کے قریب دھوا اٹھتا دیکھائی دے رہا ہے۔


تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا حماس کے حملے میں صیہونی فورسز یا حساس جوہری تنصیبات کو کسی قسم کا نقصان پہنچا ہے یا نہیں۔اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے ڈیمونا میں راکٹ فائرکیے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ راکٹ حملے کے بعد ایریز اور نیتیو ہاسارا میں سائرن بجادیئے گئے ہیں۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائی میں شریک ایک فوجی ٹرک کو بھی تباہ کر دیا ہے جبکہ حزب اللہ نے بھی اسرائیلی فوجی قافلے اور چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ کے شہریوں کو ایک بار پھر جنوب میں منتقل ہونے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوب میں غزہ کے شہری پانی، خوراک، ادویات حاصل کر سکیں گے۔


اس کے برعکس اسرائیلی وزیراعظم نے جنگ کے نئے مرحلے کا اعلان کیا ہے اور غزہ پر حملوں کو آزادی کے لیے دوسری جنگ قرار دیدیا ہے۔

مصنف کے بارے میں