ورلڈ کپ: بھارت کا انگلینڈ کو فتح کیلئے 230 رنز کا ہدف 

ورلڈ کپ: بھارت کا انگلینڈ کو فتح کیلئے 230 رنز کا ہدف 

لکھنو: آئی سی سی ورلڈ کپ میں میزبان بھارت نے دفاعی  چیمپئن انگلینڈ کو  230 رنز کا ہدف دیا ہے۔ بھارتی اننگز کا آغاز اچھا نہیں رہا اور صرف 40 رنز پر ہی  3 وکٹیں  گر گئی تھیں۔

لکھنؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، اوپنر شبمن گل 9، شریاس ایر 4، کے ایل راہول 39، رویندرا جڈیجا 8، محمد شامی 1 جبکہ ویرات کوہلی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

کپتان روہت شرما نے 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 87 رنز کی امید افزا اننگز کھیلی۔ انھوں نے راہول کے ہمراہ 91 رنز کی قیمتی پارٹنرشپ بنائی۔

دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد بھارتی مداحوں نے سوریا کمار یادیو سے امیدیں باندھ لی کہ وہ بھارت کے مجموعی اسکور کو فائٹنگ اسکور تک لے جائیں گے لیکن وہ بھی 49 رنز کے انفرادی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ولی نے 3 ، کرس ووکس اور عادل رشید نے  2، 2 جب کہ مارک ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مصنف کے بارے میں