Get Alerts

 آزاد کشمیر کی سیاست میں بڑی پیش رفت،  نئے وزیرِاعظم کا نام طے

 آزاد کشمیر کی سیاست میں بڑی پیش رفت،  نئے وزیرِاعظم کا نام طے

اسلام آباد: آزاد کشمیر کی سیاست میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور نئے قائدِ ایوان کے لیے نام فائنل کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے چوہدری یاسین کو آزاد کشمیر کے نئے وزیرِاعظم کے طور پر نامزد کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے چار امیدواروں میں سے متفقہ طور پر چوہدری یاسین کو وزارت عظمی کے لیے منتخب کیا۔ وزارت عظمی کی فہرست میں دیگر امیدواروں میں لطیف اکبر، فیصل ممتاز راٹھور اور سردار یعقوب خان شامل تھے۔

چوہدری یاسین کا نام چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ اجلاس میں حتمی طور پر منظور کیا گیا۔ پارٹی کی جانب سے باقاعدہ اعلان آج رات تک متوقع ہے۔

ٹیگز: