عابد باکسر کے کیس کے متعلق اہم خبر آگئی

 عابد باکسر کے کیس کے متعلق اہم خبر آگئی

لاہور: ایڈشنل سیشن جج جاوید اشرف کے چھٹی پر ہونے کی بناء پر عابد باکسر کے کیس کی سماعت 06 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی

تفصیلات کے مطابق عابد باکسر کے وکیل کی درخواست پر تمام کیسسز ایک ہی کورٹ میں منتقل کر دئیے گئے .عابد باکسر کے تمام کیسسز کی سماعت ایڈشنل سیشن جج جاوید اشرف کی عدالت میں منتقل .

اس سے پہلے عابد باکسر کے کیسسز مختلف عدالتوں میں زیت سماعت تھے.عابد باکسر نے دس کیسسز میں ضمانت از قبل گرفتاری عبوری درخواستیں دائر کر رکھی ہیں.عابد باکسر نے ایڈووکیٹ آذر لطیف خان کی وساطت سے کیس دائر کر رکھا ہے.

پولیس نے عابد باکسر پر متعدد مقدمات میں مختلف تھانوں میں ایف آئی آر درج کر رکھی ہے، گزشتہ چار سماعتوں میں عابد باکسر کی عبوری ضمانتیں منظور کی جا چکی ہیں.

تفتیشی افسر کے مطابق عابد باکسر پر جعل سازی، فراڈ کیس، اغواء، متعدد اسلحہ بردار افراد کے ساتھ حراساں کرنے جیسے الزامات عائد ہیں، عابد باکسر پر سنگین جرائم میں پولیس کی جانب سے مقدمات درج کر رکھے ہیں،
عابد باکسر پر دفعہ 420،468،471 کے تحت مقدمات درج ہیں، دیگر مقامات میں دفعہ 448،467،365،147،420،471 کے تحت مقدمات درج کیے گئے، جبکہ عابد باکسر نے کہا ہے کہ میرے اوپر جھوٹے مقدمات بنائے گئے، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جان بوجھ کر میرے اوپر جھوٹی ایف آئی آر کٹوائی.