پاکستانی ٹیم کے شاندار استقبال پر بھارت کو مبارکباد پیش کرتاہوں : ذکاء اشرف

پاکستانی ٹیم کے شاندار استقبال پر بھارت کو مبارکباد پیش کرتاہوں : ذکاء اشرف
سورس: File

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کرکٹ کے میدان میں دشمن نہیں روایتی حریف ہیں۔ پاکستانی ٹیم کے شاندار استقبال پر بھارت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ 

ذکاء اشرف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت میں زبردست استقبال دونوں ملکوں کے عوام کی کھلاڑیوں سے محبت کا اظہار ہے، محبت کی جھلک حیدر آباد ایئر پورٹ پر نظر آئی، بھارت کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کو اسی طرح پزیرائی ملے گی، پاکستان کا بھارت میں ہمیشہ والہانہ استقبال کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کا مزید کہنا ہے کہ کرکٹ نے دونوں ملکوں کے درمیان محبت اور دوستی کے پُل کا کردار ادا کیا ہے۔ پاک بھارت کرکٹ کو ایشز سیریز سے بڑھ کر سمجھا جاتا ہے، خواہش ہے پاک بھارت دو طرفہ کرکٹ بحال ہو۔

 
 
 
 
 

مصنف کے بارے میں