Get Alerts

ایران نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کو ایک مثبت پیشرفت قرار دیدیا

ایران نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کو ایک مثبت پیشرفت قرار دیدیا

تہران :  ایرانی پاسداران انقلاب کے میجر جنرل اور سپریم لیڈر کے مشیر رحیم صفوی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کو ایک مثبت پیشرفت قرار دیا ہے۔

ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحیم صفوی نے کہا کہ اگر ایران بھی اس معاہدے میں شامل ہو جائے تو یہ علاقائی استحکام کے لیے بہتر ہوگا۔ انہوں نے تمام اسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنے باہمی اختلافات کو ختم کرکے مشترکہ چیلنجز کا سامنا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کا علاقائی اثر و رسوخ کم ہوتا جا رہا ہے اور وہ اپنی توجہ ایشیا پیسیفک خطے کی طرف منتقل کر رہا ہے۔ اس موقع پر اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ ایک علاقائی سکیورٹی بلاک تشکیل دیں تاکہ خطے میں استحکام اور خودمختاری کو یقینی بنایا جا سکے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حال ہی میں ایک دفاعی معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت اگر کسی ایک ملک پر حملہ ہوتا ہے تو اسے دوسرے ملک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب کے بعد کئی دیگر ممالک بھی پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

ٹیگز: