Get Alerts

پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے مشترکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا پہلا اجلاس، اہم امور پر غور

پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے مشترکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا پہلا اجلاس، اہم امور پر غور

استنبول: پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے مشترکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد ہوا، جس میں تینوں ممالک کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔

اجلاس میں ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان اور وزیر دفاع یاشار گیولر شریک ہوئے، جبکہ سعودی چیف آف جنرل سٹاف فیاض بن حامد، وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور وزیر دفاع نے بھی شرکت کی۔

پاکستان کی جانب سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر دفاع خواجہ آصف اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں عالمی سلامتی کی صورتحال، علاقائی امن و استحکام اور تینوں ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کے امور پر غور کیا گیا۔ تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے اور باہمی رابطوں کو مزید مؤثر بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیگز: