Get Alerts

ملکی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونا 4 لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا

ملکی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونا 4 لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا

کراچی: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی ہے، جو ملکی صارفین کے لیے ایک نیا ریکارڈ ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت میں 5900 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ قیمت 4 لاکھ 36 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5058 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ اب 3 لاکھ 46 ہزار 21 روپے پر پہنچ چکی ہے۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 59 ڈالر بڑھ کر 3818 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ٹیگز: