لاہور:لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے شاہ ریز خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی پولیس درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
شاہ ریز، پی ٹی آئی بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے بیٹے ہیں اور ان پر جناح ہاؤس حملہ کیس میں مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے جج منظر علی گل کی سربراہی میں فیصلہ سنایا۔