Get Alerts

مودی سرکار کا جھوٹا پاکستان مخالف بیانیہ بے نقاب

مودی سرکار کا جھوٹا پاکستان مخالف بیانیہ بے نقاب

اسلام آباد: بھارتی میڈیا کی جانب سے 28 اگست 2025 کو پاکستان کے تین شہریوں کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں، جن میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ افراد نیپال کے راستے بھارتی ریاست بہار میں داخل ہوئے ہیں۔ ان پاکستانی شہریوں کو دہشت گرد قرار دے کر ان کے خلاف ریڈ الرٹ جاری کیا گیا۔

تاہم، ان افراد نے اپنے بیانات میں وضاحت کی کہ وہ نیپال اور ملائیشیا کے راستے صرف روزگار کے لیے کمبوڈیا جا رہے تھے۔ حسنین علی، محمد عثمان، اور عادل حسین نے اس بات کی تردید کی کہ وہ کسی دہشت گردی میں ملوث ہیں اور کہا کہ بھارتی میڈیا نے انہیں غلط طور پر دہشت گرد قرار دیا۔

یہ جھوٹا پروپیگنڈا بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کی ایماء پر ریاست بہار کے انتخابات کے قریب پاکستان مخالف بیانیہ پھیلانے کے لیے کیا گیا تھا۔ پاکستان نے اس سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے عالمی برادری سے بھارت کی جھوٹی مہم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگز: