Get Alerts

صدر مملکت کی یوم فتح پر ترک قیادت اور عوام کو مبارکباد

صدر مملکت کی یوم فتح پر ترک قیادت اور عوام کو مبارکباد

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم فتح کے موقع پر ترکیہ کی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ 30 اگست 1922 کی عظیم فتح ترکیہ کی تاریخ کا ایک اہم باب ہے۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان باہمی تعاون پر مبنی منفرد اور پائیدار تعلقات قائم ہیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط سے مضبوط تر ہوں گے۔

صدر مملکت نے ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام کے امن، خوشحالی اور کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی

ٹیگز: