Get Alerts

اسحاق ڈار سرکاری مصروفیات کے لیے استنبول پہنچ گئے

اسحاق ڈار سرکاری مصروفیات کے لیے استنبول پہنچ گئے

استنبول :نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سرکاری مصروفیات کے سلسلے میں ترکیہ کے شہر استنبول پہنچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کے مطابق استنبول پہنچنے پر ڈپٹی چیف آف اسٹاف فار ایڈمنسٹریشن بریگیڈیئر جنرل شینول وارول نے اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔

ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید بھی نائب وزیراعظم کے استقبال کے لیے موجود تھے، جبکہ ترک وزارت خارجہ کے سفیر جہاد ایرگینائے نے بھی اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔

اسحاق ڈار دورۂ ترکیہ کے دوران سرکاری مصروفیات میں شرکت کریں گے۔

ٹیگز: