نئے شادی شدہ جوڑوں سے پوچھے جانے والے وہ سوال جو سن کر دلہنوں کے بھی کان لال ہوجاتے ہیں

 نئے شادی شدہ جوڑوں سے پوچھے جانے والے وہ سوال جو سن کر دلہنوں کے بھی کان لال ہوجاتے ہیں

اسلام آباد: دوسرے کی زندگی میں دخل اندازی کرنا کئی لوگوں کا مرغوب مشغلہ ہے اور ایسااگر کسی کی نئی شادی ہوتو پھر کچھ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ خواتین جنہیں ہم حرف عام میں ’آنٹی‘کہتے ہیں نئے جوڑے سے سوالات نہ کریں۔آئیے آپ کو کچھ ایسے سوالات کے بارے میں بتاتے ہیں جو نئے جوڑے سے ضرورپوچھا جاتا ہے۔
کوئی خوشخبری
ابھی شادی کو ایک ہفتہ ہوا نہیں ہوتا اور یہ خواتین فَٹ سے سوال پوچھنے لگتی ہیں کہ کوئی اچھی خبر بتاؤ۔’’اتنے دن گزر گئے ابھی تک کوئی خوشخبری نہیں ملی۔‘‘
منہ دکھائی کا کیا ملا
شادی کی پہلی رات دولہے کی طرف سے ملنے والا تحفہ میاں اوربیوی کا معاملہ ہوتا ہے لیکن ان خواتین کو اس میں سب سے زیادہ دلچسپی ہوتی ہے۔’’اچھا یہ تو بتاؤ کہ منہ دکھائی کیا دی‘‘ اگر خواتین یہ سوال نہ پوچھ لیں تب تک ان کا کھانا ہضم نہیں ہوتا۔
دودھ پیا تھا رات میں
لو بھئی اب یہ کیا سوال ہوالیکن پھر بھی یہ آنٹیاں ضرور پوچھیں گی۔ ان کا بس چلے تو کمرے میں ہی سی سی ٹی وی کیمرہ لگوادیں۔
ہنی مون پر کب جاؤ گی
آگے ہی شادی پر اتنے پیسے لگ چکے ہیں اور اب ان کا اصرار ہے کہ ہنی مون پر بھی جاؤ۔ اب اگر ہماری جیب اجازت نہیں دے رہی تو آپ کو کیا مسئلہ ہے۔جب دل کرے گا چلے جائیں گے،آپ پریشان نہ ہوں۔
جہیز کے برتن نہیں کھولے
ابھی شادی کے بعد کے کام ختم نہیں ہوئے تویہ سوال پوچھنے لگتی ہیں کہ برتن کھولے اتنی دیر کیوں ہوگئی۔
سسرال والے کیسے ہیں
اب اگر یہ کہہ دیا کہ اچھے نہیں تو سب سے زیادہ بات کا یہ بتنگڑ بنائیں گی اور کہیں گی کہ یہ لڑکی تو ٹھیک ہی نہیں۔
کالے کپڑے تو نہیں خریدے
اکثر خواتین کے نزدیک کالے کپڑے اچھے نہیں سمجھے جاتے اور اس چیز کو سامنے رکھتے ہوئے ان کا پہلا سوال ہی یہ ہوتا ہے۔