تحریک انصاف پیپلز پارٹی اور اے این پی سے اتحاد کرنے کو تیار

تحریک انصاف پیپلز پارٹی اور اے این پی سے اتحاد کرنے کو تیار
سورس: file

لاہور: 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی سے اتحاد کرنے کو تیار ہے۔ 

تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان معظم بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  جس ایجنڈے پر پیپلز پارٹی اور اے این پی بات کر رہی ہے وہی ایجنڈا ہمارا بھی ہے، دونوں پارٹیوں کو پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کرنی چاہیے۔ 

مرکزی ترجمان معظم بٹ نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی( اے این پی) کو چاہیے کہ سیاسی سطح پر پی ٹی آئی سے ہاتھ ملائے اور بلاول بھٹو جو باتیں کر رہے ہیں ممکن ہے کہ سیاسی اتحاد کی فضا قائم ہو۔

 
ایڈوکیٹ معظم نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اور اے این پی کا تعاون جمہوریت کے لیے مؤثر پیشرفت ہو گی جبکہ بلاول بھٹو نے آصف علی زرداری کو سائیڈ پر کر کے نئی نسل کی بات کی، پیپلز پارٹی اشتراک عمل کے لیے ہاتھ بڑھائے تو ہم تیار ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سابق صدر آصف علی زرداری نے پشاور کا دورہ کر کے پارٹی رہنماؤں اور انتخابی امیدواروں سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی تھی کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ کسی قسم کا اتحاد نہ کیا جائے۔

مصنف کے بارے میں