Get Alerts

دھند نے لاہور کو جکڑ لیا، فضائی و زمینی سفر شدید متاثر

دھند نے لاہور کو جکڑ لیا، فضائی و زمینی سفر شدید متاثر

لاہور:لاہور میں شدید دھند کے باعث گزشتہ 8 گھنٹوں سے فلائٹ آپریشن معطل ہے، جس کے نتیجے میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خراب موسم کے باعث 4 پروازوں کو اسلام آباد اتار لیا گیا، جبکہ لاہور سے دبئی، ابوظہبی، جدہ اور کراچی جانے والی متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

دھند کے باعث اندرون ملک اور بیرون ملک پروازوں کے شیڈول بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں حدِ نگاہ کم ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ٹو بلکسر سے کوٹ مومن تک لاہور کی جانب ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے، جبکہ موٹر وے ایم تھری فیض پور سے رجانہ تک بھی دھند کے باعث بند ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹیگز: