Get Alerts

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا انتقال کر گئیں

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا انتقال کر گئیں

ڈھاکہ :بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی سربراہ خالدہ ضیا 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔

خالدہ ضیا گزشتہ کئی روز سے شدید علیل تھیں اور وینٹی لیٹر پر زیرِ علاج تھیں۔ وہ جگر، ذیابیطس، دل اور دیگر متعدد بیماریوں میں مبتلا تھیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت انتہائی تشویشناک تھی اور انہیں باقاعدگی سے ڈائیلاسس کیا جا رہا تھا۔ طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ جب بھی ڈائیلاسس روکا جاتا تو ان کی صحت مزید بگڑ جاتی تھی، جب کہ زیادہ عمر اور پیچیدہ بیماریوں کے باعث تمام امراض کا ایک ساتھ علاج ممکن نہیں رہا تھا۔

اس حوالے سے ان کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ کے رکن ڈاکٹر ضیاء الحق نے بتایا تھا کہ خالدہ ضیا کو لائف سپورٹ پر رکھا گیا ہے اور ان کی حالت نازک ہے۔

چند روز قبل خالدہ ضیا کے بیٹے بھی بنگلہ دیش پہنچے تھے۔ خالدہ ضیا 1991 سے 1996 تک بنگلہ دیش کی وزیراعظم رہیں اور انہیں ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل تھا۔ ان کے انتقال پر بنگلہ دیش میں سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: