اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ خالدہ ضیا بنگلہ دیش کی خدمت اور ترقی کی علامت اور پاکستان کی مخلص دوست تھیں۔
وزیراعظم نے مرحومہ کے اہلِ خانہ اور بنگلہ دیشی عوام سے تعزیت بھی کی۔ خالدہ ضیا 80 سال کی عمر میں طویل بیماری کے بعد انتقال کر گئیں اور وہ بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں۔