محمد آصف کی متحدہ عرب امارات میں داخلے پر پابندی ختم

محمد آصف کی متحدہ عرب امارات میں داخلے پر پابندی ختم

لاہور : منشیات برآمدگی کیس کی وجہ سے کرکٹر محمد آصف پر متحدہ عرب امارات میں داخلے پر 10 سالہ پابندی ختم ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ قومی کرکٹر محمد آصف پر متحدہ عرب امارات میں داخلے پر 10 سالہ پابندی ختم ہوگئی ہے۔ محمد آصف پر 2008 میں منشیات برآمدگی پر یواے ای میں داخلے پر پابندی لگی تھی۔ پابندی ختم ہونے کے بعد محمد آصف نے اماراتی ویزے کیلئے اپلائی کیا تھا۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے محمد آصف کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کو ویزہ جاری کردیا ہے۔ کرکٹ کھیلنے کی غرض سے محمد آصف کو 10 سال بعد متحدہ عرب امارات کا پہلا ویزہ ملا ہے۔