فواد چودھری کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ، کچھ دیر بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا 

فواد چودھری کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ، کچھ دیر بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا 
سورس: File

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں کچھ دیر بعد اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ 

فواد چودھری کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہوچکا ہے جس کے بعد انہیں عدالت پیش کیا جائے گا۔تفتیشی افسر فواد چودھری کا میڈیکل کراکر رپورٹ پیش کریں گے۔ پولیس کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی جبکہ فواد چودھری کے وکیل کیس ختم کرکے انہیں رہا کرنے کی استدعا کریں گے۔ 

واضح رہے کہ عدالت نے دو دن قبل پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے فواد چودھری کا جوڈیشل ریمانڈ ختم کرکے انہیں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں