Get Alerts

عمران خان کے وکلا 11 بجے تک رٹ دائر کرکے فیصلہ رکوا سکتے تھے لیکن وکلا جان بوجھ کر تاخیر سے پہنچے

عمران خان کے وکلا 11 بجے تک رٹ دائر کرکے فیصلہ رکوا سکتے تھے لیکن وکلا جان بوجھ کر تاخیر سے پہنچے
سورس: File

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم عمران خان اورشاہ محمود قریشی کے  وکلاء کےپاس  گیارہ بجے تک موقع تھا کہ وہ اپنی رٹ دائر کروا کے   فیصلہ رکوا سکتے تھے۔

نیو نیوز کے مطابق وکلا   جان بوجھ کرتاخیر سے گئے۔نامور وکلاء اور انکی ٹیم اس تکنیکی پہلو سے بخوبی واقف تھی۔پچھلے کئی ہفتے سے پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم عدالت سے غیر حاضر تھی۔

پی ٹی آئی کے وکلا کی غیرحاضری کی وجہ سے خصوصی عدالت نے ڈیفنس کونسل مقرر کی ۔ایسی کونسی وجہ تھی کے یہ لوگ پیروی سے گریزاں تھے؟