ن لیگ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

ن لیگ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

لاہور: ن لیگ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ۔ درخواست ن لیگ کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر نے دائر کی ۔

تفصیلات کے مطابق درخواست میں پینل آف چیئرمین وسیم خان بادوزئی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں دھاندلی کی گئی ۔ کاؤنٹر فائل اور بیلٹ پیپرز پر ایک ہی نمبر لکھا گیا تاکہ ممبران کی شناخت ہوسکے ۔

درخواستگزار نے کہا کہ یہ طریقہ انتخاب خفیہ رائے شماری کو شفاف بنانے کیلئے اختیار کیا گیا ۔ اس طریقہ کار کی خلاف ورزی کرکے دھاندلی کی گئی ۔ کھلے عام دھاندلی کے تحت ہونیوالے الیکشن غیر آئینی اور غیر قانونی ہے ۔ عدالت اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کو کالعدم قرار دے ۔ اور شفاف الیکشن کرانے کا حکم دے ۔

لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ ہم رات کے اندھیرے میں عدالت نہیں آئے ، پنجاب اسمبلی میں لوٹوں کی کھچڑی پکائی گئی ۔ عدالت سے استدعا ہے ہماری پٹیشن کو سنا جائے ، کچھ بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر درج تھا یہ آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے ۔ بیلٹ پیپر پر سیریل نمبر اس لئے درج کرایا گیا تاکہ ووٹر کی شناخت ہوسکے ۔

رانا مشہود نے کہا کہ ملک کی بدنصیبی ہے ایسی جماعت وجود میں آچکی ہے جو چور دروازے ڈھونڈتی رہی ، اگر پاکستان کو بچانا ہے تو ان کا کڑا حساب کرنا ہوگا ۔ آج تک ایسی کھلے عام دھاندلی نہیں دیکھی ۔

مصنف کے بارے میں