پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا فاتحانہ آغاز ، ناروے کپ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا فاتحانہ آغاز ، ناروے کپ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

ناروے:ناروے کپ فٹبال میں پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے ناروے کے فرگ اوسلو فٹبال کلب کو1-11 سے شکست دے دی۔

نارورے کپ میں پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم بطور مسلم ہینڈز فٹبال کلب شریک ہے اور انڈر 17 کیٹیگری میں پاکستان نے پہلے میچ میں ناروے کے فریگ اوسلو کلب کو شکست دی۔

پاکستان ٹیم شروع ہی سے میچ میں چھائی رہی،  پاکستان نے پہلے ہاف میں 6 اور دوسرے ہاف میں مزید 5 گول کیے۔ ٹیم انتظامیہ کے مطابق پاکستان کے احمد رضا نے چار جبکہ فیصل احمد نے دو گولز کیے اور طفیل شنواری، عبید اللہ، محمد علی اور علی آصف نے ایک، ایک گول کیا۔


واضح رہے ناروے کپ میں پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم دوسرا میچ پیر کو ارول ال کلب کے خلاف کھیلے گی۔

مصنف کے بارے میں