ناروے کپ کیلئے پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال اسکواڈ کا اعلان

ناروے کپ کیلئے پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال اسکواڈ کا اعلان
سورس: File

کراچی: ناروے کپ کیلئے پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا چودہ رکنی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم  27 جولائی کو ناروے کیلئے روانہ ہو گی۔


14 رکنی ٹیم میں طفیل شنواری، فیصل ، شامیر علی ، سعود ، عبدالوھاب، محمد علی، علی آصف، احمد رضا اسکواڈ کا حصہ  ہیں جبکہ محمد عدیل ،عابد علی، عبید اللہ، اسد ناصر، عبداللہ اور ساحل گل بھی ٹیم میں شامل  ہیں۔


پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم  27 جولائی کو ناروے کیلئے روانہ ہورہی ہے۔


قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 30 جولائی کو ناروے کے کلب فریگ اوسلو  کے خلاف کھیلے گی۔


قومی ٹیم کی کپتانی طفیل شنواری کریں گے جنہیں قطر ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

مصنف کے بارے میں