ناروے کپ فٹبال، پاکستان سٹریٹ چائلڈ ٹیم  دوسری فتح کے ساتھ اگلے راؤنڈ میں داخل

ناروے کپ فٹبال، پاکستان سٹریٹ چائلڈ ٹیم  دوسری فتح کے ساتھ اگلے راؤنڈ میں داخل

ناروے:ناروے کپ فٹبال میں پاکستان سٹریٹ چائلڈ ٹیم نے دوسری فتح حاصل کرلی۔ پاکستان سٹریٹ چائلڈ دوسری فتح کے ساتھ اگلے رائونڈ میں داخل ہوگئی  ہے۔ 

پاکستان سٹریٹ چائلڈ ٹیم نے ارول ال کلب کو دو،ایک سے شکست دی۔  پاکستان کی جانب سے طفیل شنواری اور عبدالوہاب نے گول سکور کیے۔

مسلسل دو میچز جیتنے کے بعد پاکستان نے اگلے رائونڈ کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے ۔تاہم پاکستان پہلے راؤنڈ میں اپنا آخری میچ کل سٹیگا برگ کلب کے خلاف کھیلے گا۔

پاکستان نے اس سے قبل پہلے میچ میں فریگ اوسلو کو ایک کے مقابلے میں 11 گولز سے ہرایا تھا۔

مصنف کے بارے میں