Get Alerts

پیسہ بہت اہم ہے آپ کو عزت اور قدر دلاتا ہے: شہناز گل

پیسہ بہت اہم ہے آپ کو عزت اور قدر دلاتا ہے: شہناز گل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شہناز گل نے کہا ہے کہ مالی خودمختاری اور مناسب معاوضہ ہر فنکار کا حق ہے، کیونکہ پیسہ نہ صرف اہمیت رکھتا ہے بلکہ انسان کو عزت بھی دلاتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں شہناز گل نے اپنے فلمی معاہدوں، معاوضے اور پیشہ ورانہ سفر پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر نئے پراجیکٹ سے قبل اپنی محنت، تجربے اور صلاحیت کے مطابق معاوضہ طے کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کیریئر کے آغاز میں انہوں نے بعض اوقات بغیر معاوضے کے بھی کام کیا، تاہم اس کے باوجود انہیں وہ احترام اور اہمیت نہیں ملی جس کی وہ توقع رکھتی تھیں۔

شہناز گل نے کہا پیسہ بہت اہم ہے، کیونکہ یہ آپ کو عزت دیتا ہے۔ آج جب میں اپنی محنت کے مطابق معاوضے کا مطالبہ کرتی ہوں تو کبھی میری توقع کے مطابق رقم مل جاتی ہے، کبھی نہیں، اور بعض اوقات اس سے بھی کم معاوضہ دیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج وہ جس مقام پر موجود ہیں، وہاں تک پہنچنے کے لیے انہیں سخت محنت، مسلسل جدوجہد اور کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اسی لیے وہ اپنے کام کی مناسب قدر اور معاوضے کی حقدار سمجھتی ہیں۔

ٹیگز: