Get Alerts

پاک بحریہ کا کامیاب ریسکیو آپریشن، شمالی بحیرہ عرب میں 19 ماہی گیروں کو بچا لیا گیا

پاک بحریہ کا کامیاب ریسکیو آپریشن، شمالی بحیرہ عرب میں 19 ماہی گیروں کو بچا لیا گیا

کراچی: پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے سمندر میں پھنسنے والی ماہی گیر کشتی کے عملے کے 19 افراد کو بحفاظت بچا لیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق، پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور نے شمالی بحیرہ عرب میں پھنس جانے والی ماہی گیر کشتی کی مدد کے لیے فوری کارروائی کی اور کامیاب آپریشن کے ذریعے تمام افراد کو ریسکیو کرلیا۔

ریسکیو کیے گئے افراد میں 11 پاکستانی اور 8 ایرانی شہری شامل ہیں۔ پاک بحریہ کے عملے نے خراب موسمی حالات کے باوجود پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپریشن مکمل کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب ریسکیو آپریشن پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ماہی گیروں کی بحفاظت بازیابی کو قابلِ تعریف اقدام قرار دیا۔

وزیراعظم نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور انسانی ہمدردی کے جذبے کو سراہا۔

ٹیگز: