Get Alerts

لاہور میں افسوسناک حادثہ، تین منزلہ مکان گرنے سے 10 افراد جاں بحق، 6 زخمی

لاہور میں افسوسناک حادثہ، تین منزلہ مکان گرنے سے 10 افراد جاں بحق، 6 زخمی

لاہور: باغبانپورہ کے علاقے میں تین منزلہ مکان منہدم ہونے سے 10 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔ حادثہ سکھ نہر سٹاپ کے قریب پیش آیا، جہاں ملبے تلے مزید 2 سے 3 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مکان گرنے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ملبے میں پھنسے افراد کی تلاش کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 خواتین، 2 بچے اور 4 مرد شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کی ہدایت پر ڈی سی لاہور اور دیگر انتظامی افسران موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی شروع کر دی۔

ریسکیو ٹیمیں ملبہ ہٹانے اور ممکنہ طور پر موجود افراد کو تلاش کرنے کے لیے کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ٹیگز: