Get Alerts

کاہنہ واقعہ: لاہور پولیس نے ابتدائی رپورٹ مرتب کر لی

کاہنہ واقعہ: لاہور پولیس نے ابتدائی رپورٹ مرتب کر لی

لاہور: لاہور پولیس نے کاہنہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی ابتدائی رپورٹ مرتب کر لی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بستی عید گاہ کی آہلو والی گلی میں پیش آیا، جہاں ایک گھر میں ٹیوشن کلاس جاری تھی۔ واقعے کے وقت گھر میں 18 سے 20 بچے موجود تھے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق گھر کی چھت پر ٹائلیں لگانے کا کام جاری تھا کہ اچانک چھت منہدم ہو گئی، جس کے نتیجے میں متعدد بچے ملبے تلے دب گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچوں کی عمریں 8 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔ امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ٹیگز: