ایوانکا ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں نوکری حاصل کر لی

 ایوانکا ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں نوکری حاصل کر لی

واشنگٹن: امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا نے وائٹ ہاؤس میں نوکری شروع کر دی۔ انہوں نے کہا کہ غیر رسمی مشیر کی حیثیت سے کام کروں گی جس کے لئے تنخواہ نہیں لوں گی۔

امریکی صدر کو اقربا پروری اور رشتے داروں کو ذمے داریاں سونپنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایسے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی چہیتی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کو صدر کی غیر رسمی مشیر بنائے جانے کے اعلان پر اعتراضات سامنے آ رہے ہیں۔

مخالفین کو جواب دیتے ہوئے ایوانکا ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنے والد کی غیر رسمی مشیر بنیں گی اور اپنی خدمات کا معاوضہ بھی نہیں لیں گی جبکہ وائٹ ہاؤس کے ملازمین پر جو قانون لاگو ہوتے ہیں رضاکارانہ طور پر وہ ان کی بھی پاسداری کریں گی۔

اس سے پہلے واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے تحت International Women Of Courage Awards ایواڈز کی تقریب میں ملانیاٹرمپ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خواتین ناکام ہونے کا خوف اپنے ذہنوں سے نکالیں۔اب ثابت کرنا ہو گا کہ خواتین اور بچوں پر ظلم کا دور گزر چکا ہے۔

ملانیا ٹرمپ نے دنیا بھر سے تقریب میں شامل ہونے والی 12 خواتین میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے جبکہ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں یمن اور شام سے آنے والی 2 خواتین بھی شامل تھیں۔

نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں