امریکہ کا 13 خواتین کے لیے حوصلہ مند عورت ایوارڈ

 امریکہ کا 13 خواتین کے لیے حوصلہ مند عورت ایوارڈ

نیو یارک: امریکی خاتون اول ملانیا ٹرمپ نے واشنگٹن میں 13 خواتین کو حوصلہ مند بین الاقوامی خواتین کا ایوارڈ دیا۔

اس موقع پر خاتون اول نے کہا کہ سٹیج پر موجود معزز خواتین نے اپنے حقوق کے حصول کے لیے اور دوسروں کے حقوق کی ضمانت کے لیے آواز بلند کرکے قربانیاں دی ہیں۔ وہ حکومتوں اور عدالتوں میں مقدمات لڑی ہیں، جنسی تعصب کے خلاف، دہشت گردی، جنگ اور بدعنوانی کے خلاف لڑائی لڑی، اور ہر بار مشکلیں جھیلیں، جن میں قید کی سزائیں اور ہلاکت کے خطرات شامل ہیں۔

ملانیا ٹرمپ نے امریکی معاون وزیر خارجہ برائے سیاسی امور، ٹھومس شنان کے ہمراہ معزز خواتین کو ایوارڈ دیے۔ اس سال جن 13 حوصلہ مند خواتین کو ایوارڈ ملا ان میں، بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی شرمین اختر، عراق کی جنت الغازی، شام کی سسٹر کرولین ، ترکی کی سعادت ازکان اور یمن کی فدیہ نجیب طاہابت بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس ایوارڈ کا اجرا 2007 میں کیا گیا؛ اور اب تک 60 ملکوں سے تعلق رکھنے والی 100 سے زائد خواتین کو دیا جا چکا ہے۔

مصنف کے بارے میں