سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا سولر فارم تعمیر کرنے کا اعلان

سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا سولر فارم تعمیر کرنے کا اعلان
کیپشن: تصویر:پکسا بے

ریاض:سعودی عرب نے 2 سو کھرب روپے کی لاگت سے دنیا کا سب سے بڑا سولر فارم تعمیر کرنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سرفراز احمد کو بڑے بھائی کی طرح سمجھتا ہوں، حسن علی

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے اپنی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے دنیا کا سب سے بڑا شمسی توانائی سے چلنے والے فارم کو تعمیر کرنے والا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب اس منصوبے کے لیے سافٹ بینک کے ساتھ اشتراک کرے گا اور تعمیر مکمل ہونے کے بعد اس فارم سے 2 لاکھ میگا واٹ بجلی حاصل کی جاسکے گی۔

یہ سعودی عرب کی جانب سے خام تیل پر انحصار کو کم کرکے توانائی کے متبادل ذرائع تک رسائی کو بڑھانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی گلوکار زماد بیگ خوفناک حادثے کا شکار

سعودی حکومت کی جانب ماحول دوست توانائی کے ذرائع کے حوالے سے کچھ عرصے سے زور دیا جارہا ہے اور اس حوالے سے گزشتہ سال منصوبوں پر کام شروع کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سکھر، آغا سراج درانی کے بھانجے کے اغوا میں ملوث ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

دنیا کے سب سے بڑے سولر فارم کی تعمیر مکمل ہونے پر سعودی عرب کی بجلی کی پیداوار میں تین گنا اضافہ ہوجائے گا جو کہ 2016 میں 77 ہزار میگاواٹ تھی، جو کہ قدرتی گیس اور خام تیل سے تیار کی جاتی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں