پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق سے 2018 تک قیادت کی درخواست کردی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو کم ازکم2018تک قیادت جاری رکھنے کی درخواست کردی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق سے 2018 تک قیادت کی درخواست کردی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو کم ازکم2018تک قیادت جاری رکھنے کی درخواست کردی۔اپنے ایک انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے کہا کہ مصباح الحق اپنے مستقبل کے حوالے سے فیصلے کیلئے آزاد ہیں تاہم پی سی بی 2018 تک جاری رکھنے کی تجویز دے چکی ہے۔شہریار خان کا کہنا تھا کہ مصباح اپنی شاندار فٹنس کی وجہ سے اگلے چند سالوں تک بین الاقوامی کرکٹ باآسانی کھیل سکتے ہیں۔ وہ تحمل مزاج، تعلیم یافتہ اور متوازن اور ٹیم میں ان کا بے حد احترام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ذہن میں چند نام ہیں جو مصباح کی کنارہ کشی کے بعد ٹیم کی قیادت کریں گے لیکن ہمیں فیصلہ کرنے سے پہلے ان کا تفصیلی جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اظہر اور سرفراز دونوں اچھے ہیں لیکن اظہر علی  جب بھی قیادت کرتے ہیں تو ان کی بیٹنگ خراب ہوتی ہے۔ آل رانڈر عماد وسیم بھی امیدوار ہوسکتے ہیں جیسا کہ انھوں نے میچوں کے مشکل اوقات میں دبا ؤکو قابو کرنے کی قابلیت سے پی سی بی کو متاثر کیا ہے۔شہریارخان نے کہا کہ سلمان بٹ اور محمد آصف دونوں فرسٹ کلاس میچوں میں شرکت کے بعد پاکستان ٹیم کے انتخاب کے اہل تھے اور ٹیسٹ کے لیے فیصلہ سلیکٹرز کا تھا۔