حکومت نے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے ریلیف سے محروم کردیا

حکومت نے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے ریلیف سے محروم کردیا

اسلام  آباد:آئی ایم ایف کی شرائط پر پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھا دیا گیا ،حکومت نے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے ریلیف سے محروم کردیا۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق  پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر اگر آئی ایم ایف کی شرائط کو سامنے رکھتے ہوئے  لیوی میں فی لیٹر 4 روپے کا اضافہ نہ کیا جاتا تو آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو جانی تھیں ،نئے اعدادو شمار کے مطابق پیٹرول پر لیوی بڑھاکر ْ13 روپے 62 پیسے فی لیٹر کردی گئی ۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 7.20 سے بڑھاکر 7.37 فیصد فی لیٹر کردیا گیا ،پیٹرول پر سیلز ٹیکس صفر سے 2 روپے 34 پیسے فی لیٹر کردیا گیا  ،مٹی کے تیل پر لیوی 3 روپے 85 پیسے فی لیٹر بڑھادی گئی  ،لائٹ ڈیزل پر لیوی  صفرسے  3 روپے 66 پیسے فی لیٹر کردی گئی پیٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس کی نئی شرح کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا ۔