پاک، انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی رونمائی کی تقریب ملتوی

پاک، انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی رونمائی کی تقریب ملتوی

راولپنڈی : انگلش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی طبیعت ناسازی کے باعث پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی کر دی گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ سکواڈ کے کپتان بین سٹوکس سمیت 14افراد بدہضمی کا شکار ہیں جس کے باعث ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی کر دی گئی ہے جو اب کل ہو گی۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ بین سٹوکس اور بابراعظم کل ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی میں حصہ لیں گے اور تقریب رونمائی کل ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل کی جائے گی۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مطابق بین سٹوکس سمیت دیگر کھلاڑی طبیعت ناسازی کی وجہ سے آفیشلز و دیگر افراد بھی پنڈی سٹیڈیم نہیں آئے کیونکہ انہیں آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔ 
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہونے جا رہا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں