چین کے سابق صدر جیانگ زی من انتقال کر گئے

 چین کے سابق صدر جیانگ زی من انتقال کر گئے

بیجنگ :چین کے سابق صدر جیانگ زی من شنگھائی میں انتقال کر گئے۔

 چینی میڈیا کے مطابق سابق چینی صدر   جیانگ زی من کو لیوکیمیا  کے مرض میں مبتلا تھے ۔جیانگ زی من نے  1989 کے ٹیامن اسکوائر واقعے کے بعد اقتدار سنبھالا  ، ان کا شمار  چین کے اہم ترین رہنماؤں میں ہوتا ہے۔سابق صدر جیانگ زی من کے انتقال پر  چینی پرچم سرنگوں کر دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ جیانگ زیمن 1993 سے 2003 تک چین کے صدر  اور 1989 سے 2002 تک سی سی پی کے چیئرمین  رہ چکے ہیں ۔

  
 
 

مصنف کے بارے میں