اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے اعلان کیا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز (CDF) کے نوٹیفکیشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ CDF کی تعیناتی سے متعلق غیر ضروری قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، جن کی کوئی گنجائش نہیں، اور معاملہ بالکل واضح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوٹیفکیشن اپنے مقررہ وقت پر جاری کیا جائے گا۔وزیر دفاع نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔
خواجہ آصف کے بیان میں پاکستان کی عسکری تیاریوں کا حوالہ بھی دیا گیا، جن میں غزہ میں فوج بھجوانے کی تیاری اور افغانستان میں کلین اپ آپریشن کا ذکر شامل ہے۔