محمد حفیظ بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کےلئے انگلینڈ روانہ

لندن:پاکستانی آل راﺅنڈر اور سابق کپتان محمد حفیظ بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کےلئے انگلینڈ روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے کہا کہ اپنے بولنگ ایکشن کو تبدیل نہیں کیا، جب سے آئی سی سی نے کلیئرکیا اسی ایکشن سے بولنگ کررہاہوں، پراعتماد ہوں کہ میرا بولنگ ایکشن کلیئر ہو جائے گا۔ محمد حفیظ نے کہا کہ میں 10ماہ سے اسی تبدیل شدہ ایکشن کے ساتھ بولنگ کر رہا ہوں جس کا آغاز آسٹریلیا کے دورے سے ہوا، چیمپیئنز ٹرافی بھی کھیلا۔

انکا کہنا تھا کہ موجودہ سیریز کے صرف اس ایک میچ کے سوا جس میں میرے بولنگ ایکشن پر اعتراض ہوا کہیں بھی میرے بولنگ ایکشن کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہوا اب بھی یہی سمجھتا ہوں کہ میرے بولنگ ایکشن میں کوئی خرابی نہیں۔محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلنے کے بارے میں سوال پر کہا کہ فی الوقت میں ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں منتخب نہیں ہورہا۔

انھوں نے کہا کہ مطمئن ہوں کہ اوپنر کی حیثیت سے 50 میچز کھیلے اور قریب 40 کی اوسط رہی جو اچھی ایوریج ہے۔مستقبل میں مجھے موقع ملا تو میں تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ ورلڈ الیون نے پاکستان آکر انٹرنیشنل کرکٹ کے بند دروازے کھولنے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور اب سری لنکن ٹیم کے بعد یقینا دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔