Get Alerts

ایران نے اقوام متحدہ کی جوہری توانائی کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا

ایران نے اقوام متحدہ کی جوہری توانائی کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا

ابوظہبی: ایرانی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کا کوئی وفد اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ہونے والی جوہری توانائی کی کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔

یہ کانفرنس متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں ہو رہی ہے۔ تیس اکتوبر کو ابوظہبی میں ہونے والی اس کانفرنس میں ایرانی مندوبین کے لیے مختص نشستیں خالی رہیں۔

کانفرنس کے منتظمین نے بتایا کہ ایرانی مندوبین نے اس اجتماع سے اپنے خطاب کا پروگرام بھی منسوخ کر دیا ہے۔