سلمان اقبال کی کھیلوں میں دل چسپی کے پیش نظر مل کر باکسنگ لیگ کرانے کا فیصلہ کیا، عامر خان

سلمان اقبال کی کھیلوں میں دل چسپی کے پیش نظر مل کر باکسنگ لیگ کرانے کا فیصلہ کیا، عامر خان
کیپشن: image by facebook

لاہور: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ سلمان اقبال کی کھیلوں میں دل چسپی کے پیش نظر مل کر باکسنگ لیگ کرانے کا فیصلہ کیا, سپر باکسنگ لیگ دنیا کی منفرد پروفیشنل لیگ ہوگی۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ باکسر نے کہا کہ مارچ میں اپنی فائٹ کے بعد سپر باکسنگ لیگ کرائیں گے، لیگ ملتوی ہونے سے فرنچائزز کو سپانسر کے لیے وقت مل جائے گا۔ باکسرز کو بھی تیاری کرنے کا وقت ملے گا، ملک بھر میں باکسرز کے ٹرائلز مکمل ہو چکے ہیں، پاکستان میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔باکسر عامر خان نے کہا ’واہگہ بارڈر جا کر پریڈ دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہو گئے، پاک فوج اور ینجرز کو سلام پیش کرتا ہوں، کوئی بھارتی باکسر مجھے ہرا نہیں سکتا، چیلنج ہوا تو بھارت میں لڑنے کے لیے تیار ہوں۔

انھوں نے عمران خان کو بہترین سیاست دان قرار دیتے ہوئے کہا ’کوشش کر رہا ہوں کہ وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات ہو جائے، عمران خان پاکستان کے بہترین سیاست دان ہیں۔خیال رہے کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد باکسر غیر ملکی پرواز سے آج صبح لاہور پہنچے، انھوں نے پرواز میں موجود پاکستانی کرکٹر اظہر علی کے ساتھ تصویر بھی بنوائی، آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بعد اظہرعلی بھی اسی پرواز سے لاہور ایئر پورٹ پہنچے ہیں۔