کے پی میں صحت کا نظام کیسا ہے ؟؟ چیف جسٹس نے پی ٹی آئی حکومت کا پول کھول دیا

کے پی میں صحت کا نظام کیسا ہے ؟؟ چیف جسٹس نے پی ٹی آئی حکومت کا پول کھول دیا

اسلام آباد:  چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارکا کہنا ہے کہ کے پی کے میں صحت کا نظام سندھ سے بھی گیا گزرا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں خیبرپختونخوا میں ہسپتالوں کے فضلہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت میں وزیرصحت کے پی کے عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سرکاری ہسپتالوں سے روزانہ 4 ہزار137 کلو اور نجی ہسپتالوں کا فضلہ 6 ہزار کلوتک روزانہ کا ہے، ہسپتالوں کا فضلہ بیماریوں کا سبب بن رہا ہے جبکہ کے پی کے میں صحت کا نظام سندھ سے بھی گیا گزرا ہے

 
سماعت کے دوران صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ فضلہ ٹھکانے لگانے کےلئے مشینری خرید رہے ہیں جبکہ روزانہ 3 ہزار 933 کلو فضلہ ٹھکانے لگایا جارہا ہے، جس پر چیف جسٹس نے کے پی کے حکومت سے 10 دن میں ہسپتالوں کا فضلہ ٹھکانے لگانے کے پلان سمیت تمام معلومات کے ساتھ وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کا بیان حلفی طلب کرتے ہوئے سماعت 10 دن کےلئے ملتوی کردی۔