این اے 45 کرم میں پولنگ کا وقت ختم ،ووٹوں کی گنتی جاری ،عمران خان آگے ،جمیل خان پیچھے

این اے 45 کرم میں پولنگ کا وقت ختم ،ووٹوں کی گنتی جاری ،عمران خان آگے ،جمیل خان پیچھے
سورس: ECP

کرم ایجنسی:قومی اسمبلی این اے 45 کرم -I ضمنی انتخاب میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے۔ ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔اب تک غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان آگے اور جمیل خان پیچھے ہیں۔

نیو نیوز کے مطابق این اے 45 کرم میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جا رہی ہے۔ یہاں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا مقابلہ جمیعت علمائے اسلام اور پی ڈی ایم کے امیدوار جمیل خان سے ہے۔  منی انتخاب میں کل 14 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

دوسری طرف الیکشن کمیشن کی طرف سے نتائج رزلٹ مینیجمنٹ سسٹم کے تحت ریٹرنگ افسر کے دفتر میں نصب سکرین پر صحافیوں، امیدواران اور پولنگ ایجنٹوں کو رزلٹ براہ راست دکھایا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر بھی رزلٹ اپ لوڈ کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے الیکشن میں شفافیت کو برقرار رکھنے اور تمام سٹیک ہولڈرز کو لائیو رزلٹ دکھانے کے لئے آر ایم ایس سسٹم کا انتخاب کیا۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سسٹم نے اب تک کے تمام ضمنی انتخابات میں بہترین طریقے سے لائیو رزلٹ نشر کیے۔رزلٹ مینیجمنٹ سسٹم کے ذریعے ہر پولنگ سٹیشن کا رزلٹ میڈیا، امیدواران اور پولنگ ایجنٹوں کو لائیو دکھایا جاتا ہے۔

مصنف کے بارے میں